پی ٹی آئی خاتون رہنما کو جیل بھجوا دیا گیا

پی ٹی آئی خاتون رہنما کو جیل بھجوا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے جوڈیشل ریمانڈ پر عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل بھیج دیا، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلاء نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو 3 ملزمان کو جوڈیشل اور 2 کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے؟

وکلاء نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح سے ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا، اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کرکے 2 کی ضمانت ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close