اڈیالہ سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم دم توڑ گیا

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چوری کے ملزم کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پچاس سالہ چوری کے ملزم نذیر پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نذیر دمے کا مریض تھا اور اسے سانس کی تکلیف ہوئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نذیر کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، اس دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close