راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان کا کہنا ہے کہ آپریشن راجہ بازار، لیاقت روڈ اور سرکلر روڈ پر کیا گیا ہے۔اے سی حاکم خان کے مطابق کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد دکانیں سیل کی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتظامیہ نے متعدد غیر قانونی اسٹالز اور ریڑھیوں کو بھی قبضے میں لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں