بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دیں۔
درخواستیں جج امجد علی شاہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء کی ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں۔یہ درخواستیں ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں استدعا کی گئی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے۔ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں، 2 ماہ سے بانیٔ پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ آئینی حق ہے، گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے، طویل عرصے سے بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں