راولپنڈی پولیس لائنز میں فائرنگ

راولپنڈی میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارسل کی فائرنگ سے مدثر علی اور احمر زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر محمد تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، فائرنگ کا واقعہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے فٹبال گراؤنڈ میں پیش آیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ سابقہ رنجش پر پیش آیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close