پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی کے احتجاج کے لیے ریسکیو کی 25 سے زیادہ گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں فائر وہیکلز، ایمبولینسز اور دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ 40 سے زیادہ ریسکو 1122 کے اہلکار بھی ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ ہیں۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر راولپنڈی میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔بانیٔ پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں