چکوال میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار شہید

چکوال میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ مقابلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے رتہ کلرکہارمیں چھاپہ مارا تھا جہاں مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل طاہر شاہ شہید ہوا۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی کفالت پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close