پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

راولپنڈی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاکرہ کے علاقے میں امتیاز مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستول اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close