راولپنڈی، ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی میں مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کی جان چلی گئی۔

پولیس کےمطابق حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی عمریں 20 اور 15 سال ہیں۔دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئے تھے۔دونوں نوجوان خیابانِ سر سید کے رہائشی ہیں جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں