مساجد میں وارداتیں کرنیوالا ملزم نمازیوں کے ہتھے چڑ گیا

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں مساجد میں وارداتیں کرنے والے ملزم کو نمازیوں نے پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مساجد میں نمازیوں اور اعتکاف میں بیٹھے شہریوں کا سامان چوری کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور شہریوں کے شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 5 موبائل فون اور 2 لاکھ 83 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close