اڈیالہ جیل اور اطراف میں 10 گھنٹے بجلی بند رہنے کے بعد بحال

راولپنڈی(آئی این پی) ضلع راولپنڈی میں قائم اڈیالا جیل اور اس کے اطراف میں 10گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی،جیل انتظامیہ کے مطابق 10گھنٹوں سے زائد اڈیالا جیل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہی جو اب بحال کردی گئی ، اڈیالا جیل میں بجلی کے متبادل نظام کے طور 2جنریٹرز سے کام لیا گیا،

آئیسکو ذرائع نے بتایاکہ 132کے وی ٹرانسمشن لائن پر کام کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور جیل انتظامیہ کو 13دسمبر کو بجلی سپلائی کی معطلی سے آگاہ کیا گیا تھا،خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی رہنما اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close