آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی، بلاول کے وزیر اعظم ہونے کا دعویٰ

راولپنڈی(آئی این پی)ایم ڈی بیت المال ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کیلئے کام آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنائیں گے تمام ٹکٹ ہولڈر کی انتخابی مہم پارٹی کے تمام ونگ اور کارکن چلائیں اور انھیں کامیاب کرائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محترمہ بینظیر بھٹو کی 16برسی کے حوالے میٹنگ کے بعد ممبر پنجاب کونسل بنارس چوہدری کی طرف دیئے گئے ناشتے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر راجہ کامران، نائب صدور پنجاب ملک خالد نواز بوبی، رانا لیاقت علی خان، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خان محمود خان، شاہ میر خان اعوان راجہ عبدالرئوف،بابر سلطان جدون ،انصر عباس کیانی، محتیار عباس ،ملک آصف اکبر ،ملک عمر اعجاز ،ملک ندیم ،رانا شوکت توصیف بٹ ،نائب صدر سٹی اقبال خٹک، جمیل قریشی،روہیل اشتیاق،شفیق جدون،چوھدری اسد پرویز،مجید میر،ناصر میر،شہباز شاہ،شیخ محمد یونس اور دیگر بھی شریک تھے، اس موقع پر بنارس چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو اہمیت دی ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری اورعوامی مشکلات کا خاتمہ کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی بلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close