اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع راولپنڈی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے راولپنڈی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر کے حتمی منظوری دے دی ہے۔حلقہ این اے 54 سے ملک ابرار احمد ،پی پی 14 ملک افتخار،پی پی 15 سے اسامہ تنویر چوہدری ،این اے 55 حنیف عباسی ،پی پی 16 سے ضیا اللہ شاہ یا ناصر بٹ پی پی میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
این اے 56 سے بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری، پی پی 18 سے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، پی پی 19 سے سجاد خان کے نام فائنل کر دیئے گئے ہیں۔پارلیمانی بورڈ نے طویل مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد ان امیدواروں کے نام فائنل کئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ قومی و صوبائی اسمبلی سے ان امیدواروں کے جیتنے کے قوی امکان ہیں، امیدواروں کے نام فائنل کرنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی قیادت سے طویل مشاورت کی گئی جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے ان ناموں کو قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں