راولپنڈی، کتوں کے حملے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی شہر آوارہ کتوں کا راج میونسپل کارپوریشن ٹی ایم اے کی سستی ڈھوک رتہ میں کتوں کے حملہ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھوک رتہ نالہ لئی کے مقام پر کتے پیچھے لگنے پر ایک جوان لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔

لڑکا جمعہ کی نماز پڑھ کر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک کتے پیچھے لگ گئے نوجوان نے بچنے کے لیے موٹر سائیکل تیز کر دی جس وجہ سے وہ ایک تھڑے سے جا ٹکرایا جہاں نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں اور سر پر ایک گہری چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ لڑکا سننے اور بولنے سے بھی قاصر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں