راولپنڈی، پولیس کے مالی اور رنگ ساز نے ساتھی کی جان لے لی

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے چند روز قبل روات کے علاقہ میں پولیس کے ملازم کلاس فورچوکیدار کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا,2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے,ملزمان پولیس کے مالی اور رنگ ساز نکلے۔ پولیس ترجمان کیمطابق پولیس نے چند روز قبل روات کے علاقہ میں پولیس کے ملازم کلاس فورچوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث دو افراد گرفتار کر لیے،

دونوں ملزمان بھی پولیس کے مالی اور رنگ ساز ملزم نکلے،ملزمان نے مقتول نصیر سے رقم ادھار لے رکھی تھی، رقم کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتول کو بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان محمد ارشاد اور شاہ نواز کو روات پولیس نے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ملزمان کی گرفتاری پر کہا کہ معمولی رقم کے لئے اپنے ہی کولیگ کا قتل افسوسناک ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close