راولپنڈی، ایک سو کنال اراضی پر مسیحی قبرستان کی تعمیر

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی شہر میںمسیحیوں کے لئے سو کنال اراضی پر قبرستان کی تعمیر ایک قابل ستائش منصوبہ ہے ہم کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ان کی پوری ٹیم کو شبانہ روز اس پر کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر کے مسیحیوں کے تدفین کے مسائل حل ہوں گے ہم اس منصوبے کے تعمیری کاموں کے لئے دو کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے پر بھی کمشنر راولپنڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار،، گریس آف گاڈ ،،چرچ منسٹری کے سربراہ پاسٹر عادل گل نے مسیھی معززین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور میں بننے والے اس منصوبے پر مسلسل جدو جہد سے کام پا یہ تکمیل کو پہنچا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر بھی اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا کہ مسیحیوں کے قبر ستان بھی گورا قبرستان ، مسیحی قبر ستان ویسٹریج ، مری روڈ مسیحی قبرستان ، پیر ودھائی مسیحی قبرستان ، ڈھوک کھبہ مسیحی قبرستان اور دیگر کے بھر جا نے کا بھی ذکر تھا اور تدفین کے مسائل اور گریب مسیحیوں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا اور مسیحی قبر ستانوں میں جو کہ مشنری سیٹ اپ کے تحت قائم کئیے گئے تھے تدفین کی گنجائش ختم ہو جا نے کی وجہ سے تدفین بند کئیے جا نے کا بھی ذکر تھا اس منصوبے کی جلد تکمیل کی استدعاکی تھی تاہم لاہور ہا ئی کورٹ راولپنڈی بینچ کے اس حوالے سے فیصلے کے بعد اس منصوبے کی تکمیل پر اس بارے میں کاوش کرنے والے ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں اور تمام درد دل رکھنے والے سیاسی کارکنوں ، سماجی شخصیات ۔ او ر ضلعی انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں کہ جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close