راولپنڈی، سیٹلائٹ ٹائون میں گیس لیک ہونے سے گھر میں دھماکہ

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کے ایک گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے 3بچوں سمیت 3افراد جھلس گئے،ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون کے ایک گھر میں صبح سویرے گیس کا دھماکا ہوا جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔

فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا،ترجمان کے مطابق آتشزدگی سے گھر میں موجود تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close