راولپنڈی، نئی سبزی فروٹ منڈی، قیمتیں مارکیٹ سے 15 سے 20 فیصد کم ہوں گی

راولپنڈی (آئی این پی)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ روات کی سبزی و فروٹ منڈی میں سبزی و فروٹ کی قیمت مارکیٹ سے 15-20% کم ہوگی,سبزی و فروٹ منڈی روات میں گاہکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 4 سکیورٹی گارڈز تعینات ہونگے,ابتدائی چار مہینوں میں یہ شیڈز رینٹ فری ہوں گے جب کہ اد کے بعد مناسب کرایا متعین کیا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے روات کی سبزی و فروٹ منڈی کے روٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ذمہداران ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ روٹ سے فروٹ منڈی جانے والوں کے ساتھ ساتھ مسافر بھی مستفید ہو سکیں گے،منڈی میں سبزی و فروٹ کی قیمت مارکیٹ سے 15-20% کم ہیں۔منڈی میں کولڈ سٹوریج کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔سبزی و فروٹ منڈی روات میں گاہکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 4 سکیورٹی گارڈز رکھے گئے ہیں۔صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے 8-10 سوئپرز کو منڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔سبزی منڈی میں شیڈز تیار کیے جارہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ابتدائی چار مہینوں میں یہ شیڈز رینٹ فری ہوں گے جبکہ اد کے بعد مناسب کرایا متعین کیا جائے گا۔میٹرو ٹریک کے ساتھ ساتھ فیڈر بسسز کا بھی آغاز کیا جائے گا، کمشنر راولپنڈی کاکہنا تھا کہ روات کے قریب سبزی و فروٹ منڈی ساڑھے 6 ایکٹر پر قائم کی گئی،60 سے زاہد بسوں کا منصوبہ بھی مکمل ہے، جلد شروع کر دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 20 گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا،سبزی و فروٹ منڈی روات میں قیمتوں کو باقی شہروں سے کم رکھا گیا ہے، منڈی کا فروٹ ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے ممکن ہو ہے، کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لییاسسٹنٹ کمشنر صدر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں