راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور سابق رکن قومی اسمبلی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ ان کے والد کی صحت ٹھیک ہے اور وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے خلاف ایف آئی آر میں ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، انہوں نے حلف کی پاسداری کی ہے اور اپنا فرض سرانجام دے کر ملک کی خدمت کی ہے۔
مہربانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ہمیشہ شفاف سیاست کی، ان کی چالیس سالہ سیاست پر کرپشن کو کوئی داغ نہیں اور انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا دفاع کیا ہے۔مہربانو نے شکوہ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں