غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کا انخلاء شروع، کتنے ہزار مرد اور خواتین کی واپسی ہو گئی؟

راولپنڈی( آئی این پی ) حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع ہوگیا,اب تک کل 126,017 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی, جن میں 7292 مرد، 5280 خواتین اور 8964 بچے شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی افغان پزیر رہائشیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔رضا کارانہ طور پر 31 اکتوبر تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغانی وطن واپس چلے گئے۔

حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے واپس روانہ ہوئے۔گزشتہ روز 21,536 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔21,536 افغان شہریوں میں 7292 مرد، 5280 خواتین اور 8964 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کے لیے319 گاڑیوں میں 883 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔اب تک کل 126,017 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔جب کہ دوسری جانب اطلاع ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف اڈیالہ جیل میں بھی آپریشن جاری ہے۔جس کیتحت اڈیالہ جیل انتظامیہ نے 64 افغان پناہ گزینوں کو اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دیا،غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو طورخم بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں