منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 4 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

راولپنڈی( آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے پر 4 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔بدھ کے روز ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم کے روبرو منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ جہاں ملزم قاسم کو پیش کیا گیا۔دوران سماعت فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم قاسم کے خلاف رواں برس اپریل میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا۔

جس کے خلاف مقدمہ 1330 گرام چرس برآمدگی پر درج کیا گیا۔ پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں فاضل جج نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں