راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد بخاری سمیت دیگر محکموں کے افسران اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔سبزی و فروٹ منڈی یونین کونسل راوت مین جی ٹی روڈ  نزد چک بیلی موڑ کے مقام پر بنائی گئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 3 ماہ تک سبزی و فروٹ منڈی میں سٹال کے لیے جگہ کا کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ عوام کو سہولت دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سبزی و فروٹ منڈی میں 20 فیصد کم نرخ پر اشیاء دستیاب ہوں گی۔ راولپنڈی شہر میں سبزی و فروٹ کے نرخ سبزی و فروٹ منڈی کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات موجود ہیں۔راولپنڈی کی 30 لاکھ آبادی سبزی و فروٹ منڈی سے براہ راست مستفید ہوگی۔سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے علاقائی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے علاقائی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔کمشنر راولپنڈی نے انتظامیہ کو سبزی وفروٹ منڈی کی تشہیر کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام اور اسےفعال کرنے کے لیے انتظامیہ نے دن رات محنت کی۔انتظامیہ سبزی منڈی کے نرخوں کے مطابق شہر میں اشیاء کی فروخت کو اسی نرخ پر یقینی بنائے گی۔ سبزی و فروٹ منڈی کا قیام حکومت پنجاب کی جانب سے قابل ستائش اقدام ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close