امراض قلب کے ڈاکٹر نے شیخ رشید کو کیا مشورہ دے دیا؟

راولپنڈی(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔شیخ رشید کو پیر کی رات سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے ایمرجنسی میڈیکل ٹیم سے مکمل طبی معائنہ اور نگہداشت حاصل کی۔ہسپتال میں قیام کے دوران شیخ رشید کا الیکٹروکارڈیوگرام (ECG) کروایا گیا اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد نے ان کی کڑی نگرانی کی۔

ان کی حالت بہتری کی جانب جاری ہے اور منگل کو ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتا ل سے فارغ کردیا گیا ۔شیخ رشید کو کافی آرام کرنے اور تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close