ٹریفک پولیس کا جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گیا

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ایک او ر سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران شہیدہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل جاوید گذشتہ دن دوران ڈیوٹی شہادت پا گئے تھے جن کی نمازہ جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی گا?ں منڈیال تلہ گنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کانسٹیبل جاوید گزشتہ روزدوران ڈیوٹی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہید ہو گئے تھے۔

جاوید شہید کے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، جاوید شہید کی موت پر ہر افسر و جوان کی آنکھ اشکبار ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان اس موقع پر کہا جاوید شہید ایک ملنسار، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے،اور جاوید شہید کی محکمہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم و دائم ہے، ہم سب ٹریفک کانسٹیبل جاوید شہید کے وارث ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close