تھانہ چونترہ کے مشہور تہرے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

راولپنڈی (آئی این پی ) ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے تھانہ چونترہ کے مشہور تہرے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم کے روبرو تھانہ چونترہ کے مشہور تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جہاں مقتول ثقلین کے واثان کے وکیل راجہ عبدالرحمان چراغ ایڈووکیٹ عدالے پیش ہوئے۔جنھوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نیدیگر ملزمان کے ساتھ منصوبہ بندی کی۔

جس کے تحت ثقلین اور اسکی بیوی کو قتل کیا گیا۔ جس پر ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے تہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ یاد رہے کہ ملزم عامر شہزاد عرف شادا پر کو گرفتار کیا گیا جس پر الزام عائد ہے کہ اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ تین افراد کو قتل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close