سکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

راولپنڈی(آئی این پی)اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات پر کلاس بی سے سکیورٹی بیرک منتقل کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی سخت نگرانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا،

سکیورٹی پر معمور جیل عملے کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لئے گئے۔جیل ذرائع نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 ستمبر کو اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close