راولپنڈی(آئی این پی)رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے،
فیاض چوہان نے ردِ عمل میں یہ شعر دہرایا کہ ’’کی اس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ…ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا۔۔!!‘‘ رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت دیتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں