عمران خان کی سزا معطلی کے فیصلے پر فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں کا مزاق اڑا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کے فیصلے طنزیہ ردعمل دے دیا ہے۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امید ہے اب جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کی بدزبانی کا نشانہ نہیں بنیں گے۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو گڈ تو سی یو کہہ کے اُن کے دل جیت لیے ہیں۔۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان اب جسٹس عامر فاروق کے احسان مند رہیں گے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلے کے بعد جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی کے نزدیک اچھے اور دیانتدار جج قرار پائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close