تاش پر جواء کھیلنے والے 15 قمارباز گرفتار کر لیے گئے، پہچان سامنے آ گئی

راولپنڈی(آئی این پی )راول ڈویژن پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے15قمارباز گرفتارکر لیے ،جن سے داؤ پر لگی رقم49ہزار 850روپے،13موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکر لیے گئیے۔واقعات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جوائ￿ کھیلنے والے 04قمار باز بشارت علی،محسن علی،غلام مصطفی اور مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا،

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 07ہزار 250روپے،02موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکیے،بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جوائ￿ کھیلنے والے 11قمار بازوں کوگرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب،شہباز،عمر، عبداللہ،شیراز بٹ،حمزہ،حسن،عبدالوہاب،شکیل،حسنان،نبیل شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 42ہزار 600روپے،11موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close