عمران خان کو ہمت مردانگی سے جیل کاٹنی چاہیئے، جماعت اسلامی نے تھپکی دیدی

راولپنڈی ( آئی این پی )جماعت اسلامی کی اعلی قیادت نے کہا کہ ملک کی بحرانی کیفیت سے متعلق جماعت اسلامی نے 10 لاکھ نوجوانوں تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا,یکم ستمبر کو شام چھے بجے لیاقت باغ میں نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گاامیر جماعت اسلامی سراج الحق نوجوانوں کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے,عمران خان کی یہ کوئی پہلی سیاسی گرفتاری نہیں،انھیں ہمت مردانگی سے جیل کاٹنی چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب طارق سلیم نے یہ بات الکرام بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔اس موقع پر اقبال خان صوبا?ی جنرل سیکرٹری ,بابر خان رسل صدر جے آئی یوتھ پاکستان ,سید عارف شیرازی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ,اویس اسلم مرزا ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجابی,میاں یاسر علی گوجر صدر جے آئی یوتھ پنجاب شمالی و دیگر رفقاء کار نے کہا کہ ملک بحران کی کیفیت میں ہے،اسمیں سیاسی اور معاشی بحران شامل ہیں،امن وامان کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے۔جماعت اسلامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا 10 لاکھ نوجوانوں تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا گیا یے۔بجلی کے بل ایک بم کی شکل میں عوام پر گرے ہیں،لوگوں کے بل سوا لاکھ روپے تک بھیجے گئے ہیں۔ایسے ایسے چارجز شامل کئے گئے کہ انھیں سمجھنے کے لئے بھی وکیل کی ضرورت ہے۔بجلی کے بل میں تمام ٹیکسز شامل کرنے کے بعد فاضل ٹیکس بھی شامل کر دیا گیا یہ کیا انکے ابا جی کا نام ہے۔ماضی اور حال کے حکمرانوں نے پٹرول،بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔ڈاکٹر کی قیمتیں اتنی بڑھیں کہ پاکستانی روپیہ کی قیمت بنگالی ٹکا سے بھی نیچے چلی گئی۔یکم ستمبر کو شام چھے بجے لیاقت باغ میں نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گاامیر جماعت اسلامی سراج الحق نوجوانوں کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔اگر حالات اسی طرح آگے بڑھتے رہے تو انکو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی آواز کو حکمرانوں اور ایوانوں میں پہنچایا اور اٹھایا ہے۔یکم ستمبر کونوجوانوں کا اجتماع تاریخی اور مثالی ہو گا۔کراچی کے بعد جماعت اسلامی پنجاب کے عوام کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں۔فیصلے ہو چکے ہیں اب فرینڈلی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔عمران خان کی یہ کوئی پہلی سیاسی گرفتاری نہیں،انھیں ہمت مردانگی سے جیل کاٹنی چاہیئے۔عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات بھی ہو رہی ہے۔عدالتیں ریلیف دینے کے لئے ہی بنی ہیں اب وہ کتنا ریلیف دے پاتی ہیں کتنا نہیں یہ وقت بتائے گا۔اپنے اپنے نصیب کی بات ہے غریبوں کے کیس لٹکے ہوئے ہیں۔ہم یوٹیلیٹی کو رستہ دینا چاہتے ہیں کہ انکے مسائل کا حل نکلے۔جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 50 فیصد نشستوں پر نوجوانوں ٹکٹس دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے،بلوچستان اور کے پی کے میں سونے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔آزاد کشمیر میں لوگوں نے بل جمع کرانے سے انکار کیا ہے،یہ بات وہاں نہیں رکے گی،اب کراچی سمیت پر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔عوام اب کوئی میٹر کاٹنے آئے گا تو اسکے خلاف عدالت جانے کا نہیں اپنی عدالت لگانے کا سوچ رہے ہیں۔اب کوئی اس پوزیشن میں نہیں رہا کہ وہ بجلی کے بل،بچوں کے سکول کی فیسیں ادا کرے،یا اشیائے خوردونوش خریدے۔مجھے لگتا ہے کہ چند سو خاندانوں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے۔ہم کسی فرد نہیں پورے نظام کے خلاف بات کر رہے ہیں،پرویز الہی پاکستان میں جیل کاٹ رہا ہے اور بیٹا ملک سے بھاگ کر سپیں میں بیٹھا ہے۔سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،ابھینندن کو بھی بین الاقوامی دباو کے تحت چھوڑ دیا گیا تھا۔سیاسی حکمت عملی میں وقت اور حساب کے مطابق فیصلے کرتے ہیں،کھڑکی بند نہیں رکھی جاتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں