ہولی فیملی ہسپتال کی حالت بہتر کرنے کیلئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

راولپنڈی ( آئی این پی )نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ہسپتال کی انتہائی بری حالت۔ مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو سخت وارننگ دی۔

حالت زار کو بہتر کرنے کے لئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔اس موقع پر مریضوں نے وزیر اعلی کو بتای کہ صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ ٹیسٹ بھی باہر سے اور ادویات بھی سے لینی پڑتی ہیں۔ گارڈز رشوت لیتے ہیں۔خراب بیدز۔ خون آلود بیڈ شیٹس ہیں۔مریضوں کے علاج میں تاخیرہے۔استقبالیہ پر لمبی قطاریں۔ وینٹی لیٹرز کیلئے خواری ہے۔بعض وارڈز میں اے سی بند ہیں۔حبس سے مریضوں اور تیمارداروں کا برا حال ہے۔ہسپتال کی حالت زار پر وزیر اعلی محسن نقوی برہمی کا اظہار کیا اور علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ مریضوں سے ملاقات۔ خیریت پوچھی۔ طبی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ، ڈینگی وارڈ، میڈیکل یونٹ ون اور مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مسافر خانے کا بھی وزٹ کیا اور قیام و طعام کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ معیاری اور بروقت علاج ہر مریض کا حق ہے۔ہولی فیملی ہسپتال کا دوبارہ دورہ کرونگا، انتظامات میں بہتری نظر آنی چاہئے۔دستیاب وسائل میں کارکردگی بہتر بنا کر مریضوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close