امانت میں خیانت کا الزام، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ کیخلاف امانت میں خیانت کیالزام پر مقدمہ درج کر دیا گیا،رپورٹس کے مطابق مقدمہ امانت میں خیانت کیالزام کے تحت تھانہ نیوٹاون میں درج کیاگیا ،مقدمہ عثمان پورہ راجہ بازارکیرہائشی ذیشان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں راجہ راشد حفیظ نے برطانیہ بھجوانے کے عوض 8لاکھ70ہزار روپیوصول کئے،برطانیہ بھجوانے کیلئے راشد حفیظ کے پاس شیخ فہد لیکر گیاتھا۔

پی ٹی آئی رہنما کے دفترکے چکرلگانے کے بعد اب شیخ فہد نے مدد سے انکارکردیا ہے۔خیال رہے کہ راجہ راشد حفیظ 9مئی واقعات کے بعد تاحال روپوش ہیںسابق صوبائی وزیرحساس ادارے کے دفترپرحملے کے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم بھی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close