جے یو آئی اپنے خلاف پی ڈی ایم میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھے، فیاض الحسن چوہان نے خبردار کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی ) استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے کسی رہنماء نے مفاد کیلئے پارٹی نہیں چھوڑی،9 مئی کی دہشت گردی نے ہمیں اپنی سیاست اور ریاست کو بچانے پر مجبور کیا،حافظ حمداللہ IPP پر تنقید کر کے وقت کا ضیاع مت کریں،جے یو آئی اپنے خلاف PDM میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھیں۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کی IPP پر تنقید کے جواب میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ حمداللہ زرداری اور نواز شریف کا غصہ IPP پر مت نکالیں۔اگر دوبئی پلان میں مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں نہیں لیا تو IPP کا کوئی قصور نہیں۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے کسی رہنمائ￿ نے مفاد کے لیے پارٹی نہیں چھوڑی۔ 9 مئی کی دہشت گردی نے ہمیں اپنی سیاست اور ریاست کو بچانے پر مجبور کیا۔حافظحمداللہ IPP پر تنقید کر کے وقت کا ضیاع مت کریں جے یو آئی اپنے خلاف PDM میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھیں۔آئی پی پی پاکستان کی تعمیروترقی اور استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ آئی پی پی پاکستان میں نفرت اور منافقت کے خلاف برسر پیکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close