کس علاقے میں کتنی بارش ہو ئی؟ ریکارڈ سامنے آ گیا

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں سیدپور 16 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر جبکہ چکلالہ کے مقام پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا ترجمان عمر فاروق کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویرنے کہا کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور 16 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر جبکہ چکلالہ کے مقام پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔ عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر ڈی واٹرنگ سیٹ اور سکر مشینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کو کلیر رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں واسا راولپنڈی نے پہلے ہی رین ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close