تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا مطالبہ، سرکاری ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری، دفاتر کو تالا لگا کر افسران کا داخلہ بھی بند کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشنمیں اضافے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر سرکاری ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاتی ریا,ملازمین نے سرکاری اداروں کے دفاتر کو تالا لگا دیا، افسران کا داخلہ بھی بند کردیااور مطالبہ کیا کہ لیو ان کیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیاجائے۔ جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کا تنخواہوں کے عدم اضافے پر احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

احتجاج میں سرکاری ملامین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن، واسا راولپنڈی، آر ڈی اے راولپنڈی اور پی ایچ اے کے ملازمین سراپا احتجاج رہے۔ملازمین نے سرکاری اداروں کے دفاتر کو تالا لگا دیا، افسران کا داخلہ بھی بند کر دیا۔ملازمین کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام اداروں میں تالہ بندی رکھی جائے گی،حکومت لیو ان کیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close