آن لائن قرضہ اسکینڈل، 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی)آن لائن لون ایپس کیس میں سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائوں کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ہمراہ فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئیں۔19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چھاپے کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

انسپیکٹر بدر منیر نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتیداروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کیذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں