اینٹی نارکوٹکس فورس کارروائی، 4 کارروائیوں کے دوران 24 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کیخلاف 4 کارروائیوں کے دوران 24 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ 5ملزمان گرفتار کر لیے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کارروائی کی گئی جہاں پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار بھکر اور میانوالی کے رہائشی دو ملزمان کے قبضے سے 5کلو چرس برآمد کی گئی۔کمالپور انٹرچینج فیصل آباد پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار مردان کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔

فیصل گارڈن فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سے 12کلو چرس اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔فیصل آباد کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔جھامبرہ پل میانوالی کے قریب میانوالی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 3کلو 300گرام چرس برآمد کی گئی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close