ڈپٹی کمشنر آفس میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری، تنخواہوں میں 35 فیصد، پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا مطالبہ

راولپنڈی (آئی این پی)ڈپٹی کمشنر آفس میں تیسرے روز بھی احتجاج مظاہرہ جاری رہا,مظاہرین نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔صوبہ پنجاب میں تنخواہوں و پنشن میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر آفس میں تیسرے روز بھی احتجاج مظاہرہ کیا۔ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاج شروع کردیا۔شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا جائے، پینشن اور لیو انکیشمنٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے دفاتر کی تالہ بندی جاری رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں