8 کارروائیوں میں 394 کلو سے زائد منشیات برآمد ‘5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں,8 کارروائیوں میں 394 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی ،5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نمبر 187کے ذریعے بحرین جانے والا پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم نے 838 گرام ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی میں موجود الماری میں چھپائی گئی 180کلو افیون اور 192 کلو چرس برآمد کر لی۔

برآمدہ منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کی جانی تھی۔اور راولپنڈی کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 81 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لیے۔برآمدہ کیپسولز میں سے ہیروئن اور آئس برآمدہوئی ۔بورڈ بازار یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب ایک لاوارث گاڑی کی ڈِگی میں چھپائی گئی 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی۔حویلیاں انٹرچینج ایبٹ آباد کے قریب گاڑی میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5کلو چرس برآمد کر لی۔برآمدہ منشیات پشاور سے مانسہرہ سمگل کی جانی تھی۔کوہستان کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔فیصل آباد میں واقع کوریئر آفس سے مردانہ کپڑوں کے ڈبوں پر مشتمل 10عدد پارسلز سے 1کلو 30گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔مذکورہ پارسلز کویت بھیجے جانے تھے۔مٹیاری حیدرآباد کے قریب ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک لاوارث موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 5کلو چرس برآمد کر لی گئی۔پاک افغان بارڈر چمن پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے47900 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close