فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو پاکستان کا لارنس آف عریبیہ قرار دیدیا

راولپنڈی (آئی این پی)استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کی پی ٹی آئی چئیرمین کی حمایت سوالیہ نشان ہے,اسرائیلی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ سال سے جاری فساد فی الارض عالمی سازش تھی۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کیترجمان فیاض الحسن چوہان نے اسرائیل کی طرف سے عمران خان کی حمایت پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کی پی ٹی آئی چئیرمین کی حمایت سوالیہ نشان ہے ۔فلسطینوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے پاکستان پر تنقید کررہا ہے ۔

اسرائیلی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ سال سے جاری فساد فی الارض عالمی سازش تھی ۔ پی ٹی آئی تحریک کی اسرائیلی حمایت فساد فی الارض کی ناکامی کا صدمہ ظاہر کرتی ہے ۔یہودی کانگریس ممبران اور اسرائیل کی پی ٹی آئی تحریک میں دلچسپی عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔کیا فلسطینی بچوں بوڑھوں اور خواتین کے انسانی حقوق نہیں ہیں ؟حقیقی آزادی کی جنگ کے نام پر اسرائیل اور یہودی لابی کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا تھا ۔ پی ٹی آئی چئیرمین پاکستان کا لارنس آف عریبیہ ہے ۔ پاکستانی لارنس آف عریبیہ پاکستان میں افراتفری اور فساد فی الارض برپا کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستانی لارنس آف عریبیہ یہ سب مقاصد اسرائیلی لابی کے ذریعے سے حاصل کر رہا تھا ۔ ناکامی کی صورت میں اسرائیل کی چیخیں اقوامِ متحدہ کے فورم پر سنائی دے رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close