راولپنڈی (آئی این پی)خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرنے والاجعلی میجر حوالات میں بند کردیا گیا,جعلی آفیسر کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈن فاروق نے دوران ڈیوٹی کالے شیشے والی گاڑی کو کارروائی کی غرض سے روکا، کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور نے خود کوآرمی کا میجر ظاہر کیا،ملزم نے سینئر ٹریفک وارڈن محمد فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ڈیجیٹل ایپلیکشن پرنمبر درج کرنے پر ملزم کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی،سینئر ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا۔جعلی آفیسر کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کردیا گیا،دوسری جانب سی ٹی او تیمور خان کی جانب سے سینئر ٹریفک وارڈن فاروق کو شاباش دی گئی اور انعام کا اعلان بھی کیاگیا۔اس حوالے سے سی ٹی او تیمور خان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں