آشوب چشم نے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لے لیا، کن شہروں میں سینکڑوں کیس رپورٹ ہونے لگے؟

منڈی بہائوالدین (آئی این پی)آشوب چشم کی وبا لاہور اور دیگر شہروں کے بعد منڈی بہائوالدین اور پشاور میں بھی پھیل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین اور پشاور میں بھی آشوب چشم کے سینکڑوں کیسز سامنے آگئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق پشاورکے مختلف علاقوں سے آشوب چشم کے16کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق تحصیل مترہ اور شاہ عالم سیآشوپ چشم کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ خزانہ،سعید آباد، پخہ غلام، گاڑہ تاجک سے بھی ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا۔دوسری جانب پنجاب کے شہر منڈی بہائوالدین کے سرکاری اسپتال میں روزانہ ایک سو سے زائد مریض رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہائوالدین کے انچارج آئی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر سرفراز لطیف کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی وبا سے بچاو ممکن ہے، متاثرہ مریضوں میں وبا کی شدت کا دورانیہ 3 سے 4 دن ہے، متاثرہ افراد اپنی آنکھیں بار بار دھوئیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آشوب چشم کی وبا پھیل چکی ہے اور اس سے سینکڑوں افراد متاثر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close