بیوہ کو تاحیات پنشن، انعامات، امتحانات کی منظوری، پنجاب کابینہ کے اہم فیصلے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کو سرکاری سطح پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت پانچویں جماعت کے طلبہ کا جائزہ جبکہ آٹھویں جماعت کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے انڈسٹری قائم کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ وہ ہنر سیکھ سکیں اور کارآمد شہری بن سکیں۔

پنجاب کابینہ نے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری دی، جبکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے مارکیٹ سے بھرتی اور امیدواروں کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس کی شرط عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 2.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close