ہائیکورٹ کی ڈائری برانچیں 25 دسمبر کی عام تعطیل میں بھی کھلی رہیں گی

لاہور( آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کے حکم پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور دیگر رکاوٹوں سے متعلق درخواستوں دائر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ملتان بنچ کی ڈائری برانچیں اتوار کے روز معمول کی تعطیل کے باوجود کھلی رہیں ۔

چیف جسٹس کے حکم کے مطابق 25دسمبر عام تعطیل کے موقع پر بھی ڈائری برانچیں کھلی رکھی جائیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close