لاہور( آئی این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسکواڈ کے ہمراہ ایکشن لیا اور لاہور میں زائد کرائے وصول کرنے پر 31 گاڑیاں بند جبکہ 64 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے۔
ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کو زائد کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامے نہ لگانے پر شوکاز نوٹس بھی دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شکایات کا اندراج ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں