مخالفین کو دھول چٹائیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آئی این پی) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ انتخابات میں ووٹرز جے یو آئی کے مخالفین کو دھول چٹائیں گے،

عوام با شعور ہو چکے جے یو آئی پنجاب سے مور ثی سیا ستدانو ں کی سیا ست ہمیشہ کیلئے ختم کردے گی،سب جا نتے ہیںمولانا فضل الرحمن کی سیا سی جنگ ملک دشمنوں، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔انہو ں نے کہاکہ جے یوآئی لاہور سمیت پنجاب بھر میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی عر صہ دراز سے عوام کے استحصا ل کرنے والو ں کو ووٹ کی طا قت سے شکست دیکر ان کی سیا ست کوہمیشہ کیلئے دفن کردے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close