کون سے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی )سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ہفتے کے روز 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ ایک روز پہلے لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں تمام سکولز، کالجز، یونیورسٹیز بند رہیں گی۔مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینما دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔لاہور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔گجرات، سیالکوٹ، نار ووال، حافظہ آباد، اور منڈی بہائوالدین میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی تھی۔وکیل حارث عظمت نے عدالت کو بتایا تھا کہ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک موٹر بائیک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ دیگر اداروں کو بھی ایسے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اسکول و کالجز کو ہفتے کے روز مکمل بند کرنا ہو گ جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔

close