کن اداروں کو 10 نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا؟

لاہور(آئی این پی)سموگ صورتحال،پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے مختلف کاروبار کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے نوٹیفکیشن کے مطابق کال سنٹر زاور انٹر نیشنل آئی ٹی سنٹرز 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔میڈیکل سٹورز،فارمیسیز،ویکسی نیشن سنٹرز،پٹرول پمپس،تندور،بیکریاں،کریانہ شاپس،چکن اور میٹ شاپس 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قراردئیے گئے ہیں۔

ای کامرس سنٹرز،پوسٹل/کورئیر سروسز،یوٹیلٹی سٹورز،سیلولر نیٹ ورک/ٹیلی کام سنٹرز کو 10نومبر کی چھٹی سے مستثنیٰ حاصل ہو گا۔لاہور ڈویڑن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے اور بزنس کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں