پنجاب کے بڑے شہر سے 40 من بیمار، مردہ جانوروں کا گوشت برآمد

لاہور ( آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ گوشت کے دھندے میں ملوث بیوپاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بکر منڈی لاہور سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجاجہانگیر انور نے کہا کہ ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا، گوشت سپلائی کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔راجا جہانگیر انورنے کہا کہ مضرصحت گوشت کو گندے فرش پررکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close