صنم جاوید سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور(آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی کو جناح ہائوس کے باہرگاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانتیں بعدازگرفتاری پرسماعت کے دوران سماعت کی ۔ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نے جھوٹا اورسیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کررکھا ہے۔

خاتون سے تفتیش کے دوران کچھ برآمد نہیں ہوا مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ عدالت ضمانتیں منظورکرنے کا حکم دیدیا، جس پر سرکاری وکیل نے ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے کا رروائی کرتے ہوئے ملزمہ روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی جبکہ ملزم سید فیصل ،عمیر ،افشاں طارق ،صنم جاوید اورعلی حسن کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close